حیدرآباد۔29۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر وزیر اعلی این
کرن کمار ریڈی نے ایک اور مرتبہ ہائی کمان کو چیلنج کیا۔چنانچہ انہوں نے
ہائی کمان سے کہا کہ اگر اسی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں وہ
دائمی طور پر سیاست سے سبکدوش ہو جائینگے۔چنانچہ انہوں نے آج اسمبلی میں
واقع اپنے دفتر
میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین ہفتوں کی
مہلت بل میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے کی ہے۔انہوں نے تلنگانہ کے
ارکان سے سوال کیا کہ کیوں وہ ووٹنگ سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے
اسمبلی میں کئے گئے ہر ریمارک معنی دار ہے۔ وزیر اعلی نے دو ٹوک انداز میں
کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کے مکمل مخالف ہیں۔